مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے آیا ہوں، میڈیا اور میں سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی بک بک کرنے والے ٹائیں ٹائیں فش کرنے دیں یا صدر تاریخ کا اعلان کریں، صدر علوی پیر کے دن الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں، اگر الیکشن کی فوری تاریخ نہیں دے رہے تو دندان سازی کا کام کریں۔
انہوں ںے کہا کہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ ملک دیوالیہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے ہوا ہے، جو اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہے گا غدار ہوگا، تیس اپریل تک سیاست کا فیصلہ ہوگا اور ایک بجلی بھرا طوفان بھی آ سکتا ہے، پاکستان کو سپریم کورٹ بچا سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ میری آنکھیں، ہاتھ اور پاؤں باندھے گئے جو دشمن ملک کے اداروں کے لوگ نہیں تھے، پولیس سپاہی نے دو کمبل دئیے آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں کمبل کی سیاست میں نہیں جیل میں بھی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ